جرائم

ایکسائز پولیس کے لیئے نئے بھرتی شدہ کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبلز کی ابتدائی ٹریننگ پولیس ٹریننگ کالج میں کرائی جا رہی ہے

گلگت ( پ ر) ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشین ارشاد حسین نے پولیس ٹریننگ کالج سکوار کا دورہ کیا۔ اپنے دورے میں انہوں نے حال ہی میں بھرتی ہونے والے ہیڈکانسٹیبل اور کانسٹیبل کی ٹریننگ کا مکمل جائز ہ لیا اور کالج میں موجود افسران سے ملاقات کی ۔ کم وسائل کے باوجود بہترین تربیت کا اہتمام کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز ارشاد حسین نے کمانڈنٹ پولیس کالج زاہد اقبال کی تعریف کی اور ان محکمہ ایکسائز کے ساتھ ان کے تعاون کو سراہا۔ یاد رہے کہ ایکسائز پولیس کے لیئے نئے بھرتی شدہ کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبلز کی ابتدائی ٹریننگ پولیس ٹریننگ کالج میں کرائی جا رہی ہے جس کے لیئے محکمہ پولیس نے بہترین اقدامات کئے ہیں۔ مذکورہ ٹریننگ رواں ماہ کی دس تاریخ تک مکمل ہوگی اور ٹریننگ کے اختتام پر پاسنگ آوٹ کی تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button