صحت

دیامر: ڈرگ انسپکٹر کا چلاس شہر کے میڈیکل سٹورز کی انسپکشن،تین میڈیکل سٹورز سے زائد المیعاد ادویات برآمد

چلاس(بیوروچیف) ڈرگ انسپکٹر دیامر کا چلاس شہر کے میڈیکل سٹورز کی انسپکشن،تین میڈیکل سٹورز سے زائد المیعاد ادویات برآمد بغیر لائسنس کے میڈیکل سٹور کو سخت وارننگ، ایک ہفتے کے اندر لائسنس آویزاں کرنے کا حکم دیدیا۔ ڈرگ انسپکٹر دیامر محمد مسلم خان نے چلاس شہر میں اچانک میڈیکل سٹورز کی انسپکشن کی۔اور ادویات کے معیار اور ایکسپائری کی چیکنگ کی۔اس دوران انہوں نے ادویات کی بل وارنٹی کا بھی جائزہ لیا۔اور میڈیکل سٹورز کے قانونی اجازت نامے کی بھی جانچ پڑتال کی۔اس موقع پر انہوں نے تین میڈیکل سٹورز سے ایکسپائر ادویات بھی برآمد کی۔شہر میں بغیر لائسنس کے ایک میڈیکل سٹور کی موجودگی پر وارننگ دیتے ہوئے فوری طور پر لائسنس آویزاں رکھنے کی ہدایت کی۔ڈرگ انسپکٹر نے میڈیکل اسٹور مالکان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ غیر متعلقہ افراد کا میڈیکل سٹورز چلانے کی ہر گز اجازت نہیں ہے۔کسی بھی غیر قانونی اقدام میں ملوث پائے جانے پر میڈیکل سٹورز کو سیل کر دیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button