عوامی مسائل

کریم آباد ہنزہ، شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر قیمتی سامان سمیت خاکستر ہوگیا

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) شاٹ سرکٹ سے کریم آباد میں ایک گھر جل کر خاکستر۔ زرائع کے مطابق بدھ کی شام قیمت جان نامی شخص کے گھر شاٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی ۔دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گھر کو لپیٹ میں لیا ۔ زمیندار قیمت جان کی زندگی بھر کی کمائی ،چند منٹوں راکھ بن گیا ۔ علاقے کے مکینوں نے بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا اور گھر والوں کو بچایا ۔دیسی گھر سمیت کمرہ بھی اب رہنے کے قابل نہیں رہا ۔ قیمت جان کی گھر جلنے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح علاقے میں پھیل گئی تو ڈپٹی کمشنر ہنز ہ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق فورا قیمت جان کے گھر پہنچ گئے ۔اور متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور انہیں دو عدد ٹینٹ ، فوڈ پیک ، کمبل بسترہ پہنچانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کی بحالی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل یقین دہانی بھی کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button