عوامی مسائل

ضلع گانچھے کے حل طلب مسائل ہیں، اقدامات اُٹھا رہے ہیں، ابراہیم ثنائی

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر تعلیم حاجی محمد ابرا ہیم ثنا ئی نے کہا ہے کہ ہم نے ضلع کا تفصیلی دورہ کیا ہے اور عوام سے ان کے مسائل کے بارے میں کھل کر بات کی ہے، ہمیں ادارک ہے کہ یہاں پر حل طلب مسائل ہیں اور ہم ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ۔ضلع گانچھے کے ڈپٹی کمشنر سمیت تمام محکموں کے سربراہان سے ملاقات کی ہے اور انہیں عوامی مسائل فوری طور پر حل کرنے کی ہدایات دی جا چکی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے عوامی مسائل حل کرنے کی یقین دلائی ہے۔وزیر تعلیم نے محلہ سوغاسے پچھلے مہینے شہید ہونے والے حوالدار فداعلی کے گھر جا کر ان کے لواحقین سے تعزیت کی ۔حوالدار فدا علی کشمیر میں شہید ہوئے تھے۔اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں موضع سلینگ،سوغااور کھرکوہ کے پارٹی کارکنان اور عوام سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مشورہ لیا۔کارکنان نے اپنے مسائل سے اگاہ کیا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ دورے کے دوسرے مرحلے میں موضع ڈوغنی ،بلغار ،تھلے،ہریکون،غواڑی،کورو اور کریس کا دورہ کر رہے ہیں جہاں عوام اور پارٹی کارکنان سے ملاقات کریں گے ،ان کے مسائل سنوں گااور سالانہ ترقیاتی منصوبوں پر ان سے مشورہ لونگا۔انہوں نے کہا کہ عوام سے مل کر ان کے مسائل سے آگاہ ہونے اور ان مسائل کو حل کر کے بڑی خوشی ملتی ہے ،انشاء اللہ تعلیم ،صحت اور بجلی کے مسائل جلد حل ہونگے ۔حلقے کے چار انٹر کالجوں میں موسم سرما کے چھٹیوں کے فوراً بعد کلاسیں شروع کروا رہے ہیں جن میں ڈوغنی ،سلینگ ،تھلے اور غواڑی شامل ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button