متفرق

ہنزہ کے عوام نے جو عزت دی ہے زندگی بھر یاد رکھوں گا ۔ آصف امین اعوان

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ہنزہ کے عوام نے جو عزت مجھے دی ہے زندگی بھر یاد رکھوں گا ۔ سابق ایس پی ہنزہ ۔۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایس پی ہنزہ آصف امین اعوان نے گنش کمیونٹی کی طرف سے دی جانے والی آلوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہااُنہوں نے کہاکہ ہنزہ کے لوگ پڑھے لکھے ہونے کیساتھ باشعور بھی ہیں یہاں کے عوام نے ہمیشہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کیساتھ تعاون کیا ہے اور کرتے رہیں گے ۔ ہنزہ امن کی وجہ سے مشہور ہے لہذا میں گزارش کرونگا کہ امن کا دامن کو تھامے رکھنا ۔آپ لوگوں نے آلوداعی تقریب کا اہتمام کرکے جو مجھے عزت دی ہیں وہ میں ہمیشہ یاد رکھوں گا ۔ تبادلہ ملازمت کا حصہ ہے آج ہم یہاں پر ہے کل کسی اور جگہ پر ہونگے لیکن آپ لوگوں کیساتھ گزرا ہوا ہر لمحہ نیک خواہشات کیساتھ یاد رکھا جائے گا ، میں گنش کمیونٹی کا شکر گزار ہوں ۔ پروگرام میں گنش کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے باقیر تیحان نے کہاکہ ملازمت میں تبادلہ سروس کا حصہ ہے لیکن ایک شفیق آفیسر کے ساتھ گزارا ہوا وقت اچھے لفظوں میں ہنزہ کے عوام یاد رکھیں گے ۔ ہماری دعا ہے کہ پرودگار آپ کو اپنی فیلڈ میں مزید ترقی عطاکریں ۔ ہنزہ کے عوام آپ کو ایک مخلص اور ایماندار آفیسر کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔پروگرام کے آخر میں گنش کمیونٹی کی طرف سے ایس پی ہنزہ کو تحائف پیش کیا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button