شگر(عابد شگری)باب شگر کی تعمیر کیلئے جگہ کا تعین ہوگیا۔فوری طور باب شگر کی تعمیراتی کام کا آغاز ہوجائے گا۔اس سلسلے میں گذشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر شگر موسی بخاری نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شگر ثناء اللہ اور دیگر حکام کے ہمراہ سائیٹ کا معائنہ کیا۔اور ژھے تھنگ کے مقام پر باب شگر کیلئے مناسب جگہ کا تعین کردیا گیا۔جس پر عنقریب باب شگر کے تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔