اہم ترین

یاسین : وزیراعلیٰ نے یاسین کو سب ڈویژ ن بنانےکراعلان کر دیا، متعدد ترقیاتی پراجیکٹس کا اعلان

یاسین (معراج علی عباسی ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے یاسین میں ایک پرہجوم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس اجتماع کو دیکھ یو محسوس ہوتا ہے کہ کل صبح دوبارہ الیکشن ہونے والا ہے ۔جو لوگ سیاسی طور پر بیدار ہوتے ہیں انہیں ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔بدقسمتی سے گلگت بلتستان میں 62سالوں تک آفسرشاہی کا راج رہا ۔پی پی پی کے پانچ سال دور حکومت میں بھی عوام کو کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔ہم نے اقتدار کو عیاشی اور تکبرکا سامان نہیں بنایا بلکہ اللہ اور عوام کےامانت جانکر عوامی خدمت کو اپنا شعور بنایا ہے ۔ میں اور میرے ٹیم حکومت میں آنے کے بعد خدا اور عوامی ذمداری کے باعث دو سالوں سے ایک گھنٹے کے لیے سوئے نہیں ہے ۔

انہوں نے تحصیل یاسین کو سب ڈویزن بناکر ایک ہفتے کے اندر نوٹیفکشن جاری کرنے کا اعلان کیا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے گوپس یاسین مین روڑکی توسیعی اور ری کارپٹنگ، انٹرکالج طاوس کو ڈگری کالج کا درجہ دینے، سول ہسپتال طاوس کو دس بیڈ سے بڑا کر 30بیڈبنانے، مڈل گرلزسکول سندھی اور برکلتی کو ہائی سکول بنانے، سمال ،نوح ،مشیراور درکوت میں آرسی سی پل بنانے، درکوت اور تھوئی جیب ایبل روڈ کو ٹرک ایبل بنانے، لالک جان ہسپتال ہندور کے لیے ایمبولیس دینے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست پیغمبرانہ پیشہ ہے مگرچندمفاد اور فرقہ پرستوں نے سیاست کو دجال کا پیشہ بنایا ہے ۔یاسین شہدا اور غازیوں کا سرزمین ہے ۔ ووٹ نہ دینے کی بنیاد پر دشمنی کرنا مسلم لیک ن کی لغات میں نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیک ن کے حکومت نے گلگت بلتستان کی بجٹ کو 8ارب سے بڑا کر19ارب کردیا ہے ۔وفاقی پی ایس ڈی پی میں گلگت بلتستان کے لیے 106ارب روپے مختص ہے ۔

انہوں نے یاسین سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ گلگت بلتستان کے سئنیرنائب صدر غلام محمد کو بہت جلدی سرکاری عہدہ دیکرحکومت میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غلام محمد نے آج تک جو کہا ہم نے کیا ہے غلام محمد نے جس آفیسرپر ہاتھ رکھا ہم نےاسے دے دیا۔انہوں نے کہا کہ جو اعلانات ہم نے کیےہے ان کو اپنے دورحکومت میں ہی پورا کرینگے ۔ گلگت بلتستان میں اپ امن قائم ہوچکا ہے۔ ایک جماعت گلگت میں دوبارہ لاشوں اور فرقوں کی سیاست کرنے کی کوشش کررہا ہے مگر ہم نے قانون کے ہاتھ مظبوط کیے ہے اپ کوئی مائی کا لال قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتا۔

وزیراعلی ٰ گلگت بلتستان نے جلسے کے بعد صوبائی وزرا کے ہمراہ شہید لالک جان نشان حیدر کے مزار پر حاضری دی۔

اس سے قبل وزریراعلی گلگت بلتستان نے 15کروڑ لاگت سے تعمیرشدہ ایک میگاواٹ سیلی ھرنگ پاور ہاوس کا افتتاح کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button