صوبائی وزیر ثوبیہ مقدم فروغ تعلیم کے لئے بھرپور اقدامات اُٹھا رہی ہے، مسلم لیگ ن گوہر آباد کے رہنما کا بیان

چلاس (  ڈسٹرکٹ رپورٹر )   مسلم لیگ ن گوہر آباد کے رہنماؤں اظہار الله ، اعجاز ساگر اور نظام الدین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ صوبائی وزیر ثوبیہ مقدم نے گوہر آباد سمیت حلقہ ون میں تعلیم کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کا آغاز کیا ہے جس سے تعلیمی پسماندگی خاتمہ ہو گا ۔ صوبائی وزیر نے حلقہ کے ایک ایک گاؤں کا دورہ کیا اور تعلیم کی ضرورت واہمیت کے پیش نظر سکولوں کے قیام کی منظوری دی ۔ تاریخ میں پہلی بار پانچ سالہ دور میں دس سکول بنائیں جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی وزیر ثوبیہ مقدم کو تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں بے پناہ اقدامات کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے دور میں گوہر آباد سمیت حلقہ ون دیامر اور پورے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر دم لیں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments