پیپلز پارٹی تحصیل علی آباد ہنزہ کے عہدیداروں کی تقرری ہو گئی، نوٹیفیکیشن جاری

پیپلز پارٹی تحصیل علی آباد ہنزہ کے عہدیداروں کی تقرری ہو گئی، نوٹیفیکیشن جاری

4 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ہنزہ ( اجلال حسین ) پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے صد ر ایڈ وکیٹ ظہور کریم نے گزشتہ روز تحصیل علی آباد کے صدر اور دیگر اراکین کی تقرری کا نوٹیفکشن جاری کر دیا۔ جس کے تحت احتشام اللہ بیگ تحصیل علی آ باد پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر منتخب ہو گئے جبکہ فرمان بیگ سینئر نائب صدر فرمان بیگ ، نائب صدر صفی اللہ بیگ جبکہ جنرل سیکرٹری نظام الدین مقرار ہو گئے ۔ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ سیکرٹریٹ کی جانب سے ایک نوٹیفکشن کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل علی آباد ہنزہ کے عہداداروں کا اعلان کر تے ہوئے صدر پاکستان پیپلزپارٹی ایڈ وکیٹ ظہور کریم، جنرل سیکرٹری منظور حسین اور دیگر پارٹی جیالوں کی موجودی میں تحصیل صدر احتشام اللہ بیگ کو نوٹیفیکشن حوالہ کر دیا۔ اس موقع پر تحصیل صدر احتشام اللہ بیگ نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ انشااللہ پارٹی پالسیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جو ذمہ داری مجھے دی گئی ہے شہید بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صوبائی و ضلعی قیادت کے زیر نگرانی پارٹی کو فعال کرنے اور عوام کی بھر پور خدمت کر نے کی کوشش کروں گا جس کے لئے پارٹی قیادت کی رہنمائی میرے لئے قابل محترم ہو گی۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔