شگر(عابدشگری) محکمہ برقیات شگر کی انتھک کوششوں اور محکمہ برقیات گلاب پور اور وزیر پور کے انچارچ محمد خان اور ان کی ٹیم کی مسلسل دن رات کی محنت رنگ لے آئی ،کئی برسوں بعد گلاب پور اور وزیر پور میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گیا ہے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے محکمہ برقیات کی ٹیم کا بجلی چوروں اور بھاری آلات استعمال کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہیں اور تمام تر مزاحمت کے باوجود چھاپوں سے ہاتھ نہیں کھنچا ہے جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوگیا ہے عوام نے محکمہ برقیات کے اس اقدمات کو سراہتے تمام صارفین سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ بجلی کا بحران پیدا نہ ہو۔۔۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔