متفرق

گلگت سب ڈویژن میں خالصہ سرکار زمینوں پر تعمیرات پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

گلگت (پ ر) سب ڈویژنل مجسٹر یٹ اصغر خان نے خا لصہ سرکاری زمینوں پر غیر قانونی تعمیرات پر دفعہ 144لگا کر پا بند ی لگا نے کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے بد ھ کے روز سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت اصغر خان کے دستخطوں سے جاری اعلامیہ میں بتا یا گیا ہے کہ ضلع گلگت کے خا لصہ سرکار ی سکار کوئی ، کنوداس ،KIUایریا ، چھلمس داس ، فیض آ باد ، نو مل ، سو نیکو ٹ ،کشروٹ ،بر ما س ،نگرال ،خومر ، جوٹیا ل ، سکوار ، مناور ،بسین کھاری ،جا گیر بسین ، کارگاہ ،ہنزہ ، ہیلتر،شیمی ،چارگور،بارگو با لا ،بارگو بسین ،بارگو پائین ،شروٹ،شکیوٹ ،گلگت ریورسائیڈ ،امپھری،بسین کھاری ،تھوپچرسے نیو آر سی سی پل تک ،کا رگاہ نا لہ ،سکارکوئی ،عثما ن آ باد ، بسین چھوٹی ، سے گلا می کھا ئی آ ر سی سی پل اورڈسٹر کٹ گلگت میں مو جود خا لصہ سرکا ر پر دفعہ 144کے تحت پابندی لگا دی گئی ہے ، خالصہ سرکار پر تعمیرا تکو فوری طور پر منہد م کر نے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔ اعلا میہ میں شامل علاقوں بلخصوص خالصہ سرکار پر غیر قانونی تعمیرات پر پا بندی لگا ئی گئی ہے تاہم سرکاری محکموں کے الاٹ ہو نے وا لے ایر یاز میں تعمیرات کیئے جا سکتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ خا لصہ سرکار میں درخت لگا نا ور بلا سٹنگ پر بھی پا بندی عا ئد کی گئی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر کسی کو دفعہ 144کی خلا ف ورزی کے مرتکب پا یا گیا تو انکو 3ما ہ کیلئے جیل بھیج دیا جا ئیگا ۔خا لصہ سرکار پر ہر قسم کی پا بند ی رواں ماہ کے آ خر ی تک جاری رہے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button