عوامی مسائل

علی آباد میں زمینوں کی کمی ہے، قیمت دگنی کر دی جائے یا متبادل جگہ ضلعی ہیڈکوارٹر قائم کیا جائے، ظہور کریم ایڈووکیٹ

ہنزہ ( بیورو رپورٹ )سب ڈویثرن ہیڈ کواٹر ہونے کی وجہ سے ہنزہ علی آباد میں عوام کو زمینوں کی قلت کا سامنا پڑ رہا ہے حکومت کو چاہیے کہ ضلعی ہیڈ کواٹر کے لئے متبادل جگہ کا اتخاب کرے۔ ان خیالات کااظہار ظہور کریم ایڈو وکیٹ صدر پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ اور حاجی جان ڈپٹی آرگنازئر پاکستان تحریک انصاف نے میڈ یا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا انہوں نے کہا کہ گونر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کے پاس ہنزہ کے مختلف علاقوں میں بنجر زمینیں دستیاب ہے ان کو ا ستعمال میں لاتے ہوئے ہیڈ کواٹر کے لئے دفاتر قائم کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ علی آباد کے عوام نے اس سے قبل سب ڈویثرن ہیڈ کواٹر کے دفاتر ہو یا تعلیمی ادارے عوام نے بغیر معاوضہ اور نہایت کم قیمت پر سرکاری کو زمینیں فراہم کی تھی جبکہ علی آباد کے زمینوں کا سرکاری قمیت نہ ہونے کے برابر ہے ان کو دگنا کرتے ہوئے عوام سے زمینیں فراہم کی جائے یاتو زمین کے بدلے زمین دیکر سرکاری دفاتر کے لئے زمین عوام سے لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مطالبات کے بغیر اگر انتظامیہ زبردستی زمینیں فرام کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھر پور انداز میں انتظامیہ کو مزاحمت کا سامنا کر نا پڑے گاجس کے لئے عوام نے پہلے ہی انتظامیہ کو آگا ہ کردی ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button