متفرق

چترال میں ہمہ گیر ترقی یقینی بنانے قدرتی آفات میں تباہ شدہ انفراسٹرکچروں کی بحالی کے لئے ڈونر کانفرنس منعقد

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) بدھ کے روز اسلام آباد میں منعقدہ ڈونرز کانفرنس میں ورلڈ بینک ،ایشین ڈیولپمنٹ بینک،اٹلی اور برطانیہ سمیت دوسرے ڈونر ممالک کے نمائندوں نے چترال میں ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے اور2015ء کے قدرتی آفات میں تباہ شدہ انفراسٹرکچروں کی بحالی کے لئے ایک انٹگرٹیڈ ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کی لانچینگ میں بھرپور مدد فراہم کریں گے۔پی پی اے ایف اور ضلعی حکومت چترال کے مشترکہ انتظام سے منعقدہ اس کانفرنس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال مہمان خصوصی تھے جبکہ صوبائی حکومت کی نمائندگی سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ نے کی۔

پی پی اے ایف کی طرف سے چیئرمین قاضی عظمت عیسیٰ اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے ضلع ناظم مغفرت شاہ اور ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے تمام ڈونر ممالک اور اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیا کہ اس کانفرنس کے نتیجے میں وجود میں آنے والا پراجیکٹ چترال میں مربوط ترقی کا عمل شروع کرنے اور غربت کے خاتمے کا نقطہٗ آغاز بن کربہت جلد اس کے اہداف کے حصول کا بھی ذریعہ ہوگا۔

اس موقع پر شرکاء نے اس کانفرنس کو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ چترال کی اہم ترین کامیایبوں میں شمار کرتے ہوئے اسے سنگ میل قرار دیا۔اس کانفرنس کے ثمرات کو سمٹنے کے لئے فروری کے وسط تک ایک کور اپ کانفرنس چترال میں منعقد ہوگی جس میں عملی قدم اُٹھانے کے لئے تجاویززیر غور آئینگے۔کانفرنس میں ایم این اے شہزادہ افتخار الدین اورچترال سے سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button