عوامی مسائل

گونر فارم دیامر کے مکین محکمہ برقیات کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نامنظور کے نعرے

چلاس(بیورورپورٹ)گونر فارم چلاس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ۔محکمہ برقیات کے خلاف نعرے بازی ۔تحصیل چلاس کا علاقہ گونر فارم ،بونر داس ،بونر نالہ اور دیگر نالوں میں گزشتہ کئی دنوں سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر عوام سراپا احتجاج بن گئے اور گونر فارم کے مقام پر سڑک بلاک کرکے عوام نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نمبردار شکر رحمت،نوشاد عالم،شاہ مرزہ عبدالصمد،حیدر خان و دیگر نے کہا کہ محکمہ برقیات کے حکام بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ،آئے روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عوام زہنی ازیت میں مبتلا ہیں ،مگر پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ،ہر طرف اندھیر نگری چوپٹ راج ہے ۔انہوں نے کہا کہ گونر فارم میں کئی کئی دنوں تک بجلی نہیں ہے ،عوام لالٹین اور موم بتی پر گزارا کرنے نپر مجبور ہیں ۔عوام نے وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیکر علاقے میں بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے احکامات جاری کریں ،تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button