صحت

چترال سکاؤٹس کی طرف سے آرندو سیکٹر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال(بشیر حسین آزاد) جمعرات 12جنوری کو چترال کے دور افتادہ علاقے ارندو دمیل نسار میں چترال سکاؤٹس کے 143ونگ کے طرف سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ جس میں دو ڈاکٹرز(ایک میل اور ایک فیمل اور ایک مڈوائف) دروش ٹی ایچ کیو سے بلائے گئے تھے۔اور چترال سکاؤٹس کے نرسنگ اسٹاف بھی ان کے ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف تھے۔اس میڈیکل کیمپ میں ٹوٹل 310مریضوں کا معائینہ کیا گیا جس میں 85مرد،80زنانہ اور145بچے شامل تھے۔مریضوں کو مفت دوائیاں بھی دی گئی۔مذکورہ میڈیکل کیمپ میں صبح نو بجے سہ پہر تین بجے تک مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button