صحت

گزشتہ سال ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو میں تقریباً ایک لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیا، ایم ایس ڈاکٹر غلام حیدر

گانچھے (محمد علی عالم) ڈسڑکٹ ہسپتال خپلو میں موجود محدو عملے اور مالی وسائل پر صوبائی حکومت اور محکمہ ہیلتھ گلگت بلتستان خصوصاً سیکرٹری ہیلتھ کی ہدایت پر عوام کو صحت کی بہترین سہولت فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں سال 2016 میں ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو میں ایک لاکھ کے قریب مریضوں کا علاج و معالجہ کیا ان خیالات کا اظہار ایم ایس ڈسٹرکٹ خپلو ڈاکٹر غلام حیدر عاصم نے اپنے آفس میں میڈیا کو بریفینگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سوا سال کے عرصے میں ادارے کے اندر سٹاف میں تعمیری سوچ اور انتظامی امور میں تبدیلیاں لانے کی کوشش کی گئی جس کی خواہ نتائج ملے ہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو کی سرس کو بہتر کرنے کے لئے ادارے کے اندرونی طور پر نظام کو بہتر کرنے کے لئے صوبائی حکومت ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ،رکن اسمبلی غلام حسین ایڈوکیٹ ، ضلعی انتظامیہ ، تمام مسلک کے علماء اور عوام نے تعاون کیا جس سے ہسپتال کو عوام کی امنگوں اور صوبائی حکومت ،محکمہ ہیلتھ کے خواہش کے مطابق بہترین قسم کا شفاء خانہ بنایا ہے اس وقت ہسپتال ایمرجنسی سمیت ہسپتال میں مریضوں کو مفت دوائیاں دی جا تی ہے اور ایمرجنسی میں چوبیس گھنٹے سروس دی جا رہی ہے

انہوں نے کہاکہ ہسپتال کے اندورونی نظام کو بہتر کرنے کے لئے ضلع کے تمام محکموں خصوصاً ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،محکمہ ورکس ،محکمہ پاور، فارسٹ، سوشل ویلفیئر سمیت محکمہ لوکل گورنمنٹ اور پی پی ایچ آئی نے تعاون کیا جس کی وجہ سے ادارے کو بہتر کرنے میں مدد ملی اور عوام کو بہتر سروس مہیا کی گئی ہے ہسپتال میں مریضوں کو سردیوں میں سردی کے مسائل کو دیکھتے ہوئے رکن اسمبلی غلام حسین ایڈوکیٹ ، ڈسٹرکٹ انتظامیہ ،عمائدین ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی تعاون سے ہسپتال کے تمام وارڈ کیلئے محکمہ لوکل گورنمنٹ سے فنڈز مختص کیا اور سردیاں شروع ہونے سے پہلے تمام وارڈ کو پینلنگ کیا جس سے غریب مریضوں کو بہت فائدہ ہوا ہے اور تمام وارڈ میں چوبیس گھنٹے ہیٹنگ انتظام کیا ہوا ہے کیونکہ گانچھے میں اس وقت سردی دیگر علاقوں کی نسبت بہت زیادہ ہے انہوں نے کہاکہ عوام کو بہترین طبی سہولت دینا ہسپتال انتظامیہ ، ڈاکٹرز اور سٹاف کا مشن ہے ہسپتال کی بہتری کے لئے رکن اسمبلی و چیرمین ہیلتھ منیجمنٹ کمیٹی غلام حسین ایڈوکیٹ نے پچھلے اے ڈی پی سے پچاس لاکھ روپے کا خطیر رقم رکھا اس کا ابھی ٹینڈر کا مرحلہ محکمہ ورکس گانچھے میں ہو رہا ہے اس کے ساتھ رکن اسمبلی نے آنے والے اے ڈی پی سے مزید پچاس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے حکم پر پانچ کروڈ کا ڈافٹ PCI بنا کر گلگت بلتستان میں جمع کر چکے ہیں امید ہے کہ وہ جلد منظور ہو جا ئیں گے جس سے ہسپتال کے تمام ایشوز تقریباً حل ہو جائیں گے

انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں مخیر حضرات کی تعاون سے ہسپتال کی بہتری کے لئے کام ہو رہے ہیں ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی مد نظر رکھتے ہوئے مختلف سرکاری و نیم سرکاری اداروں سے رابطہ کر کے سرجیکل ، گائنی ،میڈیکل اور کارڈیالوجی کے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا تاکہ عوام خصوصاً مریضوں کو صحت فراہم ہو سکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں آٹھ سپیشلسٹ کے کی کمی ہے ہسپتال انتظامیہ میڈیکل آفیسرز ہسپتال سے چلا رہے ہیں ہسپتال میں اس وقت میڈیکل آفیسرز کی بھی کمی ہے مگر اس کے باوجود بھی عوام کو سہولت فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،امید ہے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی جلد پورا ہوجائیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button