صحت

ہنزہ : محکمہ صحت کے زیر اہتمام ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے تقریب

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) محکمہ صحت ہنزہ کے زیر اہتمام ماں اور بچے کی صحت کے بارے میں تقریب ۔ محکمہ صحت عملہ اپنی ڈیوٹی مذہبی فریضہ سمجھ کر انجام دیں ۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ہنزہ علی آباد کے ایک نجی ہوٹل میں محکمہ صحت کے زیراہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس مو قعے پر ڈپٹی کمشنر ہنزہ سمیع اللہ فاروق نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروایااور کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے ماں اور بچے کی صحت اہم ہے اس مہم کو اُجاگر کرنے میں ہمیں محکمہ صحت کیساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے کیونکہ اس شعبے کا تعلق انسان کی زندگی سے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کو مسیحا کہتے ہے کیونکہ یہ انسانیت کی خدمت کرتے ہیں ۔مسیحا اُسے کہتے ہے جو انسانوں کے درد کا تداروک اور شفاء دے سکیں ۔آپ سب آج کے دور کے مسیحا ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ میں ڈاکٹروں سے گزارش کرونگا کہ نوکری کم بلکہ اسے عبادت سمجھ کر لوگوں کی خدمت کریں ۔ مریضوں کی خدمت میں دن رات کو شاں رہے اللہ تعالی آپ لوگوں کو دنیا و آخرت میں سر خرو کریگا کیو نکہ آپ لوگوں کا پیشہ مسیحوں کا پیشہ ہے ۔ ڈی سی نے کہاکہ میرا پسندیدہ پیشہ ڈاکٹری ہے اس فیلڈ میں انسانیت کی خدمت کے لئے بے شمار مواقعے میسر ہیں ۔ یہ ایک مہذب پیشہ ہے آپ لوگوں نے احسن طریقے سے نھبانا ہے ۔ سرکاری ہسپتالوں کی معیار مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے اس کیلئے ہم سب نے ملکر کام کرنا ہوگا ۔ خاص کر علی آباد ہسپتال کو بہتر بنانے کے لئے مالی مدد کرینگے اس کے لئے ڈاکٹروں کی مشاورت ضروری ہے ہنزہ کی بیشتر آبادی کا انحصار اسی ہسپتال پر منحصر ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر حافظ نے کہا کہ ہر سال ہم یو نیسف ، ڈبلیو ایچ او اور محکمہ صحت کی تعاون سے سال میں دو دفعہ ماں اور بچے کا ہفتہ مناتے ہیں اس کا مقصد معاشرے میں ماں اور بچے کے صحت کے متلعق شعور دینا ہے ۔ ڈی ایچ او نے کہاکہ اس ہفتے کے دوران دو سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ۔ دو سے پانچ سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کیٹروں کی دوا دی جائے گی حاملہ خواتین کو تشنج سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے ۔ چھو ٹے بچوں کو نمو نیہ سے بچاؤ کے لئے معلومات عام کی جائے گی اور والدین کو خطرے کی علامات سے آگاہ کیا جائے گا ۔

ڈاکٹر شیر حافظ نے مزید کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے کمیو نٹی میں دوران حمل ، زچگی اور بعداز زچگی ضروری خدمات کی فراہمی کے تسلسل پر تو جہ مرکوز رکھتے ہیں ۔ ڈی ایچ او نے سال 2016کے متعلق ماں اور بچے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور سال 2017میں ماں اور بچے کا ہفتہ منانے کے حوالے سے ترتیب شیڈول تقریب کے شرکاء کو بیان کیا ۔ تقریب کے شرکاء نے تسلی بخش قرار دیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button