جرائم

گلگت پولیس کی کاروائی، اشتہاری ملزم اورغیر قانونی اسلحہ بردار گرفتار

گلگت(سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس گلگت کی ٹیم کا کنوداس میں خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ اشتہاری ملزم افسر جان حاجی گرفتار جبکہ دوسرے شخص سے اسلحہ برامد دونوں کو سٹی تھانہ منتقل کردیا گیا تحقیقات جاری۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی تھانہ ظہور احمد اور اس کی ٹیم جس میں سہیل عباس احمد علی شیر عباس الطاف حسین عنبر حسین اور شمس الرحمن نے کنوداس میں خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا اور داریل تھانے کو مطلوب اشتہاری ملزم افسر جان حاجی کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔اور اس کے ساتھ ہی دوسرا شخص محمد تلدار کو سے بھی اسلحے سمیت پکڑا گیا دونوں کو فوری طور پر سٹی تھانہ منتقل کردیا گیا۔ایس ایچ او سٹی پولیس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹیم نے بروقت کاروائی کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہیں جبکہ دونوں سے غیر قانونی اسلحہ بھی برامد ہوا ہیں۔ملزمان سے مزید تحقیقات کررہے ہیں،اور مقدمہ بھی درج کرلیا ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button