جرائم

بیوی کو قتل کرنے کے بعد واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے والا شوہر گرفتار

غذر (  ڈسٹرکٹ رپورٹر)  دوسال قبل  گوپس میں  بیوی کو قتل کر کے  خودکشی کا رنگ دینے والے  اشکومن فمانی کے رہائشی سید کریم شاہ ولد سیدانور شاہ کو  دوسال بعد گوپس پولیس نے  بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیاہ ہے ۔ پولیس زرائع کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا جس پر  گوپس پولیس نے سیدکریم شاہ کے خلاف 302 کا مقدمہ درج کرکے قانونی تفتیش کا عمل  مکمل ہونے کے بعد کریم شاہ کو عدالتی حکم پر  جیل منتقل کیا ۔ ۔اشکومن فمانی سے تعلق رکھنے والے ملزم کریم شاہ ولد انور شاہ نے دو سال قبل سال 2017 میں گوپس کے مقام پراپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کا ڈرامہ راچاکر قانون کو دوسالوں تک مسلسل دھوکا دینے کے بعد گزشتہ روز گوپس پولیس کے شکنجے میں آگئے ۔ گوپس پولیس نے ملزم کو دوسال بعد قانونی تفتیش کے لے دوبارہ تھانہ طلب کیا تھا  دوران تفتیش ملزم نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ۔ملزم کے اقبال جرم کے بعد گوپس پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی تفتیش کے بعد ملزم کو جوڈیشل کرکے جیل منتقل ۔واضح رہے ک سید کریم شاہ دوسال قبل نوکری کے لے اشکومن سے گوپس منقتل ہوا تھا اور گوپس میں کرایے کی مکان میں رہائش رکھا تھا ۔اور خود ایک مقامی بیکری کے بھٹی میں کام کرتا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button