عوامی مسائل

تانگیر کے عوام بجلی، صحت اور گندم کی سہولیات کی کمی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

چلاس(بیورورپورٹ)ضلع دیامر کی تحصیل تانگیر میں بجلی،گندم اورصحت کے سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ،ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی ۔ہفتے کے روز مولانا صدر شریات کی قیادت میں تانگیر جگلوٹ کے مقام پر تانگیر روڈ کی خستہ حالی،علاقے میں بجلی بحران اور ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کے خلاف عوام علاقہ نے سخت احتجاجی مظاہرہ کیا ،اور سڑک بلاک بھی بلاک کر دیا گیا۔احتجاجی مظاہرین کا کہنہ تھا کہ تانگیر ضلع دیامر کا لاوارث تحصیل ہے ،حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی توجہ نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مختلف مسائل کا گڑھ بن چکا ہے،ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی اور ادویات کی عدم دستیابی سے مریض بے موت مرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ،انسانی ہسپتالوں کی طرح جانوروں کی ڈسپنسریاں بھی ادویات اور سٹاف سے خالی پڑی ہیں ،علاقے میں گزشتہ کئی مہینوں سے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،محکمہ برقیات بجلی بحران پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ،جس کی وجہ سے عوام رُل کر رہ گئے ہیں ۔تانگیر میں سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے آئے روز حادثات بڑھ گئے ہیں ،مگر سڑک کی تعمیر میں ٹھیکدار سستی کا مظاہرہ کررہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،علاقے کا نظام درہم برہم ہے ۔مظاہر ین نے حکومت کو ایک ہفتے کا ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر تانگیر کے تمام مسائل حل کرنے کی وارنگ دی ہے ،غفلت برتنے پر عوام کو سڑکوں پر لایا جائیگا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button