یاسین : معروف سماجی شخصیت راجہ محمد نذیر شاہ حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے

یاسین(معراج علی عباسی) یاسین کے معروف سماجی و سیاسی اور ممتاز ماہر تعلیم سابق ہیڈ ماسٹر راجہ محمد نذیر شاہ اچانک حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے ۔ ان کی عمر 55 سال تھی۔ مرحوم یاسین کے ہر دلعزیز شخصیت تھے۔ ان کے اچانک وفات سے اہل یاسین ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئے۔ مرحوم نے پسماندگان میں چار بیٹے ، ایک بیٹی اور ایک بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے ۔
مرحوم انتہائی ہر دلعزیز اور اخلاقی انسان تھے، طویل تدریسی فرائض انجام دینے کے بعد کچھ سال قبل محکمہ تعلیم سے بحثییت ہیڈماسٹر رئٹائرڈ ہوگئے تھے ۔ مرحوم نے ایک دفعہ ضلع کونسل غذر کے نشت کے لیے الیکشن بھی لڑا تھا۔

ان کی نماز جنازہ میں یاسین کے سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔ ان کی تعدفین کے وقت ہر آنکھ اشکبار تھی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments