متفرق

تلاشی کے نام پر غذر جانے والے مسافروں سے گھریلو استعمال کی اشیا ضبط کرنے کا الزام

یاسین(معراج علی عباسی) گلگت اور یاسین کے درمیان غذر روڈ پرجگہ جگہ قائم بریر اورچیک پوسٹس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا، غذر کے لوگوں کے لئے گلگت شہر سے گھریلواستعمال کی اشیاء لانے پر پابندی عائد، گیس سلنڈرز، آٹا، لکڑی اور دیگر چیزیں ضبط کرانے کا سلسلہ عروج پر، بے جا تلاشی اور زدوکوب کرنے کے واقعات کے باعث مسافرسخت اذیت سے دوچار، حکومت اورانتظامیہ خاموش تماشائی۔

تفصیلات کے مطابق غذر روڈ پر شروٹ، شکیوٹ، ہنزل اور دیگر مقامات پر ایک عرصے سے بیرئیرز اور چیک پوسٹس قائم کرکے مسافرگاڑیوں کو روک کر تلاشی لی جارہی ہے۔ اس دوران مسافرگاڑیوں سے برآمد شدہ عمارتی لکڑی، آٹا، گیس سلنڈرز اور دیگر گھریلو استعمال کی چیزیں ضبط کی جاتی ہیں اور استفسار کرنے پر حکومت کی جانب سے پابندی عائدکرنے کا بہانہ بنایا جاتا ہے، جبکہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اس قسم کا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سامان کی تلاشی کے نام پر گاڑیوں سے مسافروں کو اتارکر جامعہ تلاشی بھی لی جاتی ہے جس سے امن پسند شہریوں اذیت کا سامنا ہے۔ جبکہ یاسین اور غذر کے دیگر علاقوں سے لکڑی، مال مویشی اور دیگر چیزوں کی گلگت درآمد پرکوئی پابندی نہیں اور نہ ہی ان بیرئیرز پر اس بارے میں کوئی پوچھنے والا ہے۔

غذر کے عوامی نمائندوں اور شہریوں، بشمول راجہ کرامت اللہ، محمد ظاہر، حبیب خان، لیاقت علی، محبوب شاہ، علی احمدودیگر نے مسافروں کے ساتھ اس قدر ہتک آمیز سلوک اور گھریلوے استعمال کی اشیاء کو غیرقانونی طورپر ضبط کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوردراز علاقوں کی نسبت گلگت سے گھریلو استعمال کی چیزیں سستے داموں دستیاب ہوتی ہیں اس لئے لوگ شہرسے اشیائے ضروریہ کی خریداری کو ترجیح دیتے ہیں۔ انتظامیہ کے نام پر راستے میں ان اشیاء کو ضبط کرنے کی روایت سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر گلگت اور اسسٹنٹ کمشنرسٹی خرم پرویزسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غذر روڈ پر مسافروں کو تنگ کرنے کے اس غیر قانونی اقدام کا نوٹس لیکر ملوث افراد کے خلاف کاروائی کریں، بصورت دیگر غذر کے عوام اس غیرقانونی اقدام کے خلاف سڑکوں پر نکل آنے پر مجبور ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button