صحت

پی پی ایچ آئی دیامر کی کارکردگی قابلِ تعریف ہے، ہیلتھ کمیٹی اراکین کا بیان

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پی پی ایچ آئی دیامر کی کارکردگی دیگر محکموں کے لئے قابل تقلید مثال بن سکتی ہے۔ پی پی ایچ آئی نے تانگیر سول اسپتال سمیت علاقہ بھر کے تمام ڈسپنسریوں میں ادویات سمیت ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف کی حاضری کو یقینی بنا کر تانگیر کے عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کیا ہے، جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔

ان خیالات کا اظہار ہیلتھ کمیٹی تانگیر کے اراکین مولانا اورنگزیب ، مولانا شکرت ، نمبردار اطیل ، نمبردار محمد علیم ،محمد ایاز، نجم الدین اور مولانا تاج الدین و دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تانگیر کے عوام پی پی ایچ آئی کی کارکردگی سے مطمئن ہے انہوں نے کہاکہ تانگیر میں پی پی ایچ آئی نے گذشتہ کئی سالوں سے تانگیر میں زچہ بچہ سنٹر کو فعال کیا ہوا ہے جبکہ سول اسپتال سمیت دوردراز علاقوں کھمی کوٹ اور پھوروڑی ڈسپنسری میں میڈیکل آفیسر تعینات کیا ہے جبکہ علاقہ بھر کے تمام ڈسپنسریوں میں تمام سٹاف کی حاضری یقینی بنائی ہے جو دیگر محکموں کے لئے قابل تقلید مثال ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر دیامر ملک دلدار سے مطالبہ کیا ہے کہ پی پی ایچ آئی کی طرح دیگر محکموں کو بھی پابند کرے کہ وہ اپنی  کارکردگی کو بہتر بنائیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button