تعلیم

کھرمنگ میں اساتذہ کو تربیت دینے کا سلسلہ مرحلہ وار جاری رہے گا، ڈیپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کھرمنگ

کھرمنگ (نمائندہ خصوصی ) ڈیپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کھرمنگ نذیر شگری کا کھرمنگ میں اساتذہ کے لئے منعقدہ مختلف تربیتی ورکشاپ کا دورہ ۔ اساتذہ کی بہترین تربیت پر خوشی کا اظہار۔ اس حوالے سے ڈیپٹی ڈائریکٹرایجوکیشن نذیر شگری نے کہا کہ کھرمنگ میں منعقدہ چار روزہ تربیتی ورکشاپ میں اساتذہ کے لئے تدریسی معاونت کا سلسلہ بہتر انداز میں جاری ہے اور تمام تربیتی سنٹرز میں ماہرین تعلیم کی جانب سے اساتذہ کو بہتر تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈپیٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کھرمنگ نذیر شگری کامزید کہنا تھا کہ کھرمنگ میں اساتذہ کو تربیت دینے کا سلسلہ مرحلہ وار جاری رہے گا، پرائمری سیکشن کے ورکشاپ کے بعد مڈل سکشن اور تیسرئے مرحلے میں ہائی کلاسوں کو پڑھانے والے اساتذہ کو تربیت دی جائے گی تاکہ ضلع کھرمنگ میں معیار تعلیم کومزید بہتربنایا جا سکیں۔ واضح رہے کہ وزیر اطلاعات گلگت بلتستان اقبال حسن نے بھی محکمہ تعلیم کھرمنگ کی جانب سے منعقدہ مختلف تربیتی ورکشاپ کا دورہ کیا اور اساتذہ کے لئے دی جانے والی ٹریننگ کے طریقے کار کو سرہاتے ہوئے محکمہ تعلیم کھرمنگ کے ڈپیٹی ڈائریکٹر نذیر شگری کا شکریہ ادا کیا اور تربیتی ورکشاپ میں تربیت حاصل کرنے والے تمام اساتذہ اور سنٹرکے لئے نقد انعام دیا گیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button