صحت

استور : محکمہ ہیلتھ کے 88خالی آسامیوں کے لئے 5000سے زائد امیدوار ٹیسٹ میں شا مل ہوئے

استور ( سبخان سہیل) محکمہ ہیلتھ استور کے زیر اہتمام ہونے والی 88خالی آسامیوں کے لئے 5000سے زائد امیدوار ٹیسٹ میں شا مل ہوئے ہیں۔ ٹسٹ انٹر ویو کے افتتاحی مراحل میں میرٹ کی بالا دستی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ صحت گلگت بلتستان نے گلگت سے 4رکنی ٹیم استور بھیج دیا ہے۔ 4رکنی ٹیم نے 88مختلف خالی آسامیوں کے لئے پہلے دن امیدواروں سے ٹیسٹ انٹریو کا عمل رات گئے تک جاری رکھا تا ہم امیداواروں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے انٹریو مکمل نہیں ہو سکا۔ جو امیدوار ٹیسٹ انٹریو سے رہ گئے ہیں وہ کل ٹیسٹ انٹر یو دینگے۔

دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سے غیر مناسب انتظامات پر امیدوار وں کی ایک بڑی تعداد سراپا احتجا ج بن گئی ۔اس موقعے پر ڈی ایچ او استور ممتا ز احمد نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ استور ان خالی آسامیوں کے لئے جن امیدواروں سے ٹیسٹ انٹریو لے رہے ہیں اس کی شفافیت کے لئے گلگت سے چار رکنی ٹیم آئی ہوئی ہے۔ جو امیدوار اپنی قابلیت کی بنیاد پر ٹیسٹ کوالیفائی کرینگے ان کو ہی سلیکٹ کیا جائے گا کسی بھی سیاسی دباو یا کسی کو تعلق کی بنیاد پر تقرریاں نہیں کی جاینگے بلکہ جو لوگ اس کے حقدار ہیں انہی کو سلیکٹ کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button