صحت

استور میں 17ہزاربچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے

استور ( بیوروررپورٹ ) استور میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام تین روزہ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب ڈی ایچ کیو ہسپتال استور میں ہوئی۔ اس موقعے پر ڈی ایچ او استور ممتا ز احمد نے بتا یا کہ استور میں 3روزہ پولیو مہم کا آج سے آغاز کیا گیا ہے جو کہ 3دن تک جاری رہے گا۔ استور میں 5سال سے کم عمر کے17ہزار بچوں کوپولیو کے قطرئے پلائے جاینگے۔ ڈسٹر کٹ میں 104پولیو ٹیمیں پولیو کے قطرئے پلاینگے، 4فکس سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ اپنے5سال سے کم عم کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے ہماری ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button