تعلیم

شگر، سن رائز پبلک سکول میں یوم والدین کی تقریب منعقد ہوئی

Sun Rise P_S copy

شگر(عابد شگری)شگر سے ملک بھر کے یونیورسٹی اور کالجوں میں میڈیکل اور انجینئرنگ سیٹوں میں انتہائی کم طلباء دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے شگر میں تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کا فقداں عوامی نمائندوں اور والدین کی سستی کا نتیجہ ہے۔تاہم سن رائز ایجوکیشن سسٹم کے طلباء کے ذہانت اورپرفارمنس دیکھ کر دل مطمئن ہورہا ہے کہ شگر میں معیاری تعلیمی ادارے بھی موجود ہے۔تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کیساتھ غیر نصابی لازمی ہے جس کے ذریعے طلباء و طالبات میں چھپے ہوئے خوبیوں اور قابلیت کو نکھارنے اور اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قانون ساز اسمبلی عمران ندیم اور اسسٹنٹ کمشنر شگر ذاکر حسین نے سن رائز پبلک سکول شگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔یوم دفاع پاکستان اور شگر ضلع بننے کی خوشی میں سن رائز گرائمر سکول شگر میں ایک ررونق تقریب منعقد ہوئی جس میں طلباء و طالبات اور ان کے والدین اور عمائدین شہرنے شرکت کی۔تقریب میں سکول کے طلباء و طالبات نے انتہائی خوبصورت اور دل موہ لینے والی پروگرامز اور فیچرز پیش کئے جسے دیکھ کر حاضرین دنگ رہ گئے اور خوب انجوائی کیا۔طلباء و طالبات نے تقاریر اور نظم اور ملی نغموں کیساتھ خوبصورت انداز میں ٹیبلو اور قوالی پیش کئے۔ اس موقع پر تعلیم کی اہمیت پر سکول کے بچوں نے ایک ڈرامہ بھی پیش کیا۔جبکہ سکول کی ننھے منھے بچوں نے ملکی و غیر ملکی ڈریس پہنے کیٹ واک بھی حاضرین کی دلچسپی کا مرکز بنا رہا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سن رائز گرائمر سکول سسٹم کے ڈائریکٹر الطاف حسین نے شگر میں معیاری تعلیم کیلئے خدمات اور کوششوں کی تعریف کی۔ اور کہا کہ ایک وقت تھا کہ سکول میں بچوں کی تعلیم مفت ہونے کے باؤجود والدین کی جانب سے بچوں کو سکول بھیجنے کا رجحان کم تھا لیکن اس دور میں والدین اپنے بچوں کی بہتر تعلیم اور مستقبل کیلئے مہنگے سکولوں میں بھیجنے سے گریز نہیں کرتے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سن رائز سکول سسٹم کے ڈائریکٹر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ انتہائی نامساعد حالات میں معیاری تعلیم کا بیڑا اُٹھایا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فروغ کیلئے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اس سلسلے میں انہوں نے ٹیچروں کی اپوائنٹ میں سخت اور غیر جانبدار ٹیسٹ کو معیار بنایا ہوا ہے۔اس سکول سسٹم میں درجنوں نادار اور غریب طلباء و طالبات کو فری اور رعایتی فیس رکھا گیا۔ ہمارے کوشش ہے کہ شگر میں معیاری تعلیم کیلئے یہ ادارہ اپنی روایت ہمیشہ قائم رکھیں۔ ممبر قانون ساز اسمبلی عمران ندیم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان بھر سے ملک کے مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں شگر سے طلباء و طالبات کی تعداد انتہائی کم ہے جسے دیکھ کر دل دکھتا ہے ۔ شگر میں سرکاری طور تعلیمی اداروں کی کمی اور انہی تعلیمی اداروں میں بہتر معیاری تعلیم کا نہ ہونا اور اساتذہ کی کمی عوامی نمائندوں کی تعلیم کی جانب رجحان کا فقداں اور سستی شامل ہے۔انہوں نے سکولوں منیجمنٹ پر زور دیا کہ وہ تعلیم کیساتھ صحت مندانہ سرگرمیاں لازمی قرار دیں۔اس سے بچوں میں چھپے ہوئے خوبیوں کو نکھارنے کا موقع ملتا ہے۔اور معیاری تعلیم کی فروغ کیلئے اور بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے اس موقع پر سن رائز گرائمر سکول کے ٹیچروں کی فری ٹریننگ دینے کا اعلان کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button