متفرق

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پولیس کی پاسنگ آوٹ تقریب کا انعقاد

گلگت ( پ ر) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل کی PTCسکوار میں پاسنگ آوٹ کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حیدر خان تھے۔تقریب میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ثناء اللہ، ڈپٹی سیکریٹری ارشاد حسین اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے دیگر آفسران نے شرکت کی۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل کی ٹریننگ ایک مہینے پر مشتمل تھی۔ دوران ٹریننگ کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل کو اچھی کارکردگی پر سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ثناء اللہ نے انعامات بھی دئے۔اس دوران سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کم وسائل کے باوجود اور کم عرصے کے دوران ٹریننگ کے انعقاد پر کمانڈنٹ پولیس ٹرینگ کالج زاہد اقبال اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے پولیس ٹریننگ کالج کے آفسران کو ڈپارٹمنٹ کی طرف سے شیلڈ بھی پیش کئے گئے۔

 

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button