متفرق

استور سٹی میں غیر قانونی تجاوزت کا ہٹانے کا کام جاری

استور (سبخان سہیل) استور اسسٹنٹ کمشنر زید کی ہدایت پر چھٹے روز بھی استور سٹی میں غیر قانونی تجاوزت کا ہٹانے کا کام جاری رہا ۔ اسسٹنٹ کمشنر زید کی ہدیت پر سٹی مجسٹریٹ شریف اللہ اور ان کے عملے نے استور عید گاہ میں غیر قانونی تجاوزت کے خلاف آج بھی کاروائی، درجنوں دوکانوں کو گرایا گیا ۔ سٹی مجسٹریٹ شریف اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ ہم بلا تفریق غیر قانونی تجازوزت کو ہٹا رہے ہیں کسی کے ساتھ بھی ہم کوئی ذیادتی نہیں کررہے ہیں ۔جن لوگوں نے روڈ کے اُوپرتعمیرات کیے ہے ان کو کسی بھی قسم کی کوئی معافی نہیں دی جارہی ہے ۔ ہم نے ان تمام کیبن، دوکانوں کوایک ہفتے قبل نوٹس جاری کیےہے جو روڈ کے اوپر غیر قانونی طور پر تعمیر تھے جس کے بعد اب ہم نے ان کو موقعے پر گراناشروع کیا ہے۔ ہم نے استور سٹی کو تجاوزت سے پاک کرنا ہے، کسی کے ساتھ بھی کوئی معافی نہیں ہوگی جو لوگو قانون کو چیلنج کرتے ہیں ان کے خلاف قانونی طریقے سے نمٹا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button