کھیل

غذر: داماس سے تعلق فٹ بال کے نامور کھلاڑی ہریرہ ولی خان متحدہ عرب امارات میں ساوتھ ایشین چمپئن انڈر 16 میں پاکستان فٹ بال ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔

گاہگوچ(سپورٹس نیوز) ساوتھ ایشین چمپئن انڈر 16 پاکستان فٹ بال ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ۔ ضلع غذر کے گاؤں داماس سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے نامور کھلاڑی ہریرہ ولی خان انڈر 16 ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔ ہر یرہ ولی خان نے اس سے قبل ساؤتھ ایشین چمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سری لنکا اور انڈیا کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تھا ۔ سیمی فائنل میں انڈیا کے خلاف چار گول جبکہ فائنل میں سری لنکا کے خلاف دو گول کرکے ہریرہ ولی خان نے ملک اور گلگت بلتستان کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان انڈر 16 فٹ بال کا ساوتھ ایشین چمپئن بنانے میں بھی اہم کردار اداکیا تھا ۔ ہریرہ ولی خان ایک بار پھر سلیکٹرز کا دل جیتنے کے بعد پاکستان انڈر 16 ٹیم کے لئے منتخب ہوگئے ہیں اور پاکستان ٹیم کے ہمراہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں جہاں پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات کے مختلف ریاستوں کے خلاف فٹ بال میچز کھیلے گی ۔ ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے ہریرہ ولی خان نے ایک بار پھر مد مقابل ٹیموں کو شکست دیکر ملک اور گلگت بلتستان کا نام روشن کرنے کا عزم کرلیا ہے ۔ پاکستان انڈر 16 فٹ بال ٹیم کے اہم کھلاڑی ہرہرہ ولی خان نے میڈیا کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں بہترین کارکردگی دیکھانے کے لئے پرعزم ہیں لیکن یو اے ای کی ٹیمیں کمزور ہر گز نہیں ہیں ہوم گراؤنڈ پر ان کو ہرانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگا لیکن ہماری ٹیم نے بھر پو رتیاری اور پریکٹس کے ساتھ میدان میں اتریگی اور قوم کی دعاؤں کے طفیل ہم متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کو شکست دیکر ایک بار پاکستان کو عالمی سطح پر سرخ رو کریں گے ۔ ہریرہ ولی خان گاؤں داماس کے میجر احسان ولی خان کے صاحبزادے ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button