صحت

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی محکمہ صحت میں بھرتیوں کے دوران ہونے والے گھپلوں اور غیر شفافیت پر نوٹس لینے کا خیر مقدم کرتے – ڈاکٹر عباس چیئرمین گلگت بلتستان نیشنل موومنٹ

استور( بیورو رپورٹ) ڈاکٹر عباس چیئرمین گلگت بلتستان نیشنل موومنٹ نے استور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی محکمہ صحت میں بھرتیوں کے دوران ہونے والے گھپلوں اور غیر شفافیت پر نوٹس لینے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہہ وزیر اعلیٰ صاحب سے گزارش ہے کہ محکمانہ تحقیقات کرانے کی بجائے کسی غیر جانبدار کمیٹی یا کمیشن سے کرائے کیونکہ ملزم کو منصف کا عہدہ دینے سے انصاف نہیں ملے گا۔ ڈاکٹر عباس نے مزید بتایا کہ جس محکمہ کے خلاف تحقیقات ہونی ہیں تو اصولأاس کے خلاف انکوئری کرانے کے لئے غیر جانبدار کمیٹی بنائی جائے نہ کہ وہی محکمہ والے اپنے خلاف تحقیقات کرے اوراپنے لئے سزاو جزا کا تعین کرے ایسا ہو نہیں سکتاہے ۔ لہٰذا تحقیقات برائے نام نہ ہو بلکہ ایک بامقصد تحقیقات ہونی چاہئے اور کرپٹ عناصر جو حکومت کی ساخت مجروح کرنے کے مرتکب ہوتے ہیں ان کو قرار واقعی سزا دی جاسکے ۔ڈاکٹر عباس نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ جب تک انکوئری رپورٹ نہیں آتی تب تک ملوث افسران کو اوایس ڈی بنایا جائے اور پھر ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیے تاکہ تحقیقات صاف و شفاف ہو تاکہ یہ لوگ محکمے میں بیٹھ کر ان تحقیقات پر اثر انداز نہ ہوسکیں ۔ اور ساتھ ہی ڈاکٹر عباس نے مطالبہ کیا کہ یہ ٹسٹ انٹرویو کو کلعدم قرار دیکر این ٹی ایس کے زریعے دوبارہ ٹسٹ انٹرویو لے لیں تاکہ حقدار کا حق نہ مارا جائے اور معاشرے میں میرٹ کا بول بالاہو۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button