عوامی مسائل

یاسین: بجلی بحران سے بچنےکے لیے محکمہ برقیات غذر نے تحصیل یاسین میں تمام اسپیشل لائن ختم کاٹ دیے

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین میں بجلی کی شدید بحرانی کیفیت کے پیش نظر محکمہ برقیات غذر نے تحصیل یاسین میں تمام سپیشل لائنوں کو ختم کرتے ہوئے سب کویکساں طورپر بجلی کی فراہم کرنے کا سلسلہ شروغ کیا ہے ۔ ممبرقانون سازاسمبلی راجہ جہانذیب ،سابق ممبرقانون سازاسمبلی و سینئرنائب صدرپاکستان مسلم لیک ن گلگت بلتستان غلام محمد ،سابق ممبرقانون ساز اسمبلی و صدر پی پی پی ضلع غذر محمد ایوب شاہ سیمت تھانہ یاسین ،تحصیل آفس یاسین ،صحت کے مراکزاور عبادت خانوں کے لیے مخصوص لائینوں کواتار کرسب کو لوڈشیڈنگ شیڈول میں شامل کیا ہے ۔محکمہ برقیات غذر کے جانب سے یاسین کے سفید پوشوں اور غیریبوں کے لیے بجلی کی ایک قسم کی شیڈول ترتیب دینے پر عوامی حلقوں نے ایکسین واٹراینڈ پاور غذر تاجدار حسین اور اس کے ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ چنددنوں میں پڑنے والی شدیدترین سردی کے باعث یاسین کے ندی نالے جم جانے سے پن بجلی گھروں کی پیداوری صلاحیت نصب سے بھی کم ہوگئی تھی ۔گزشتہ دوچار دنوں سے موسم کی سختی میں نرمی کے بعد بجلی کی پیداروار میں کسی حد تک بہتری ہوئی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button