تعلیم

استور : محکمہ تعلیم کے خالی آسامیوں کا ٹیسٹ انٹریودیامر سے منسوخ کر کے استورمیں رکھنا قابل ستائش ہے۔ رمضان نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی استور

استور ( بیورورپورٹ ) محکمہ ایجوکیشن کے خالی آسامیوں کا ٹیسٹ انٹریودیامر سے منسوخ کر کے استور رکھنے پر ہم سیکرٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان ڈائریکٹر ایجوکیشن دیامر استور اور ڈپٹی ڈائریکٹر استور کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے دیامر میں ہونے والی ٹیسٹ ہماری ااستدعا پر استور میں رکھا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی استور کے نائب صدر رمضان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے غریب لوگ ٹیسٹ انٹریو کے لئے دیامر نہیں جاسکتے ہیں اور جانے والوں کے لئے بھی شدید سردی میں مشکلات کا سامنا تھا۔ ان مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے سیکرٹری ایجوکیشن ڈائریکٹر ایجو کیشن اور محکمہ تعلیم کے دیگر حکام سے گزارش کی تھی اور اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے 26جنور ی کو استور میں ہی ٹیسٹ انٹر یو رکھا ہے اس پر ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ آیندہ بھی سیکرٹری ایجوکیشن اور اس کا عملہ جتنے بھی ٹیسٹ محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ہو نگی ان کو استور میں رکھے گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button