تعلیم

چلاس ریڈ فاؤنڈیشن پبلک سکول میں سالانہ رزلٹ کا اعلان

چلاس محمد علی خان ریڈ فاؤنڈیشن پبلک سکول میں سالانہ رزلٹ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف گیسٹ ڈپٹی کمشنردیامر دلدار احمد ملک اور صدر محفل مولانا محمد دین چلاسی تھے۔ تقریب میں دیامر سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ بچوں کے والدین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی. تقریب میں R. M. ریڈ فاؤنڈیشن مجیب الرحمان، پرائیویٹ پبلک سکولز کا ڈی آئی ایس خورشید احمد، مولانا عبدالمالک پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن اور دیگر حضرات نے خطاب کیا.

تقریب سے خطاب کرتے ھوئے ڈپٹی کمشنر دیامر نے کہا کہ گورنمنٹ اداروں کے کارکردگی سے حد درجہ زیادہ پرائیویٹ اداروں کی تعلیمی کارکردگی بھتر ھے جو قلیل تنخواھوں کے باوجود بچوں پر محنت کررھے ھیں۔ گورنمنٹ اداروں میں اتنی خطیر رقم ھونے کے باوجود کارکردگی مایوس کن ھے.. تقریب سے خطاب کرتے ھوئے مولانا محمددین جنر ل سیکٹری و بانی آل ایجوکیشنل ڈوپلمنٹ پرائیویٹ پبلک سکولز ایسوسی ایشن دیامر. چئیرمین سونی دیامر گلگت بلتستان نے کہا کہ دیامر میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کیلے عملی اقدامات کئے جائیں اور تعلیم سب کیلئے پالیسسی پر عمل کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button