متفرق

محکمہ صحت میں ہونے والی بھرتیوں میں لینڈ ڈونرز کا کوئی حق نہیں ہے۔ متاثرہ اُمیدوارتحصیل چلاس حلقہ نمبرچلاس 1

چلاس(بیورورپورٹ) محکمہ صحت میں ہونے والی بھرتیوں میں لینڈ ڈونرز کا کوئی حق نہیں ہے ۔حلقہ نمبر1کی خالی آسامیوں پر اپوزیشن لیڈر کے کہنے پر فاروق نامی لینڈ ڈونر نے عدالت سے سٹے لیا ہوا ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحصیل چلاس حلقہ نمبر1کے متاثرہ اُمیدواروں گل محمد،علیم اللہ،شیر جہان محمد عثمان،میزار،نیاز احمد و دیگر نے چلاس میں ڈی سی آفس کے باہر دھرنا دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سپریم اپلیٹ کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں لینڈ ڈونرز کو کسی قسم کی نوکریاں دینے پر پابندی ہے۔ تھک نیاٹ میں لینڈ ڈونرز نے محخمہ صحت کے سربراہان کے ساتھ ماضی میں جعلی معاہدے کرکے پس پردہ نوکریوں کا سودا کیا ہے ،لینڈ ڈونرز نے اپنی اراضیات کا معاوضہ لیا ہے اور اوپر سے نوکریاں بھی مانگ رہے ہیں جو کہ دیگر اُمیدواروں کے ساتھ ظلم ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری نوٹس لیکر لینڈ ڈونرز کے جعلی معاہدوں کے پاداش میں انھیں جیل بھیج دیں اور کسی قسم کو نوکریاں نہ دی جائیں ،اور میرٹ پر بھرتیاں عمل میں لایا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button