عوامی مسائل

النسا مرکیٹ گلگت میں تین روزہ خواتین میلہ کا افتتاح

گلگت(فرمان کریم )ویمن ڈویلپمنٹ ڈائریکٹریٹ گلگت بلتستان کے زیر اہتما ،النساء ،مارکیٹ گلگت میں تین روزہ خواتین میلہ کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں گلگت بلتستان کی پہلی خاتون سیکریٹری رخسانہ سومرونے خصوصی شرکت کی، اور میلے کا افتتح بھی کیا۔

اس موقعے پر خواتین میلہ سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے حکومت عملی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ گلگت بلتستان کی خواتین میں ٹیلنٹ کی کو ئی کمی نہیں ہے علاقے کے خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور روزگار کے موقع فراہم کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں اور گلگت میں خواتین کے الگ پارک بنانے کے لئے ہوم ورک شروع ہوا ہے۔ چیف سیکریڑی گلگت بلتستان طاہرحسین بھی خواتین کے لئے الگ پارک بنانے کے لئے سنجیدہ ہیں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان دنیا کا واحد خطہ ہے جہاں پر ہر قسم کے قیمتی معدنیات پائی جاتی ہے اور علاقے کے عوام بھی محنت کرکے قیمتی معدنیات سے مستفید ہورہے ہیں۔

1

اس موقع پرخواتین میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ویمن ڈویلپمنٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹرسلمیٰ عزیز نے کہا کہ گلگت بلتستان کی خواتین باہمت ہیں اور محنت کرکے اپنی روزی کمانے کا جذبہ رکھتی ہیں۔ نساء مارکیٹ میں خواتین خود روزگار کمانے کے لئے پہلا قدم رکھا گیا، جس کے بعد گلگت میں خواتین کی 4بڑی مارکیٹیں وجود میں آگئی ہماری پوری کوشش ہے کہ علاقے کے خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے مواقع پید اکریں۔

اس موقع پر رقیہ اخلاق ،خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو آپس میں مل جل کراپنے علاقے کی ترقی اور معاشرے کی بہتری سمیت نسلوں کی بہترین تربیت کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ہمیں انتہائی افسوس ہے کہ گلگت بلتستان میں خواتین کے لئے ایک الگ پارک بھی نہیں بنایا گیا ہے حکومت گلگت میں فوری طور پر فیملی پارک کے قیام کے لئے اقدامات کریں۔

تقریب سے نساء مارکیٹ کی مالک نیلوفر عباس نے بھی خطاب کیا اور خواتین کو درپیش مشکلات کے حوالے سے سیکریٹری منرل رخسانہ سومروکو آگاہ کیا۔

2

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button