صحت

جگلوٹ سئی سو ل ہسپتا ل میں لیڈیز ڈاکٹر ہے نہ کوئی فیمیل نرس، احمد سعید رہنماء پیپلزپارٹی

گلگت (خبرنگارخصوصی) وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن نے جھوٹ بولنے کی انتہا کردی ، جگلوٹ سئی سو ل ہسپتا ل میں لیڈیز ڈاکٹر ہے نہ کوئی فیمیل نرس، انتخابات سے قبل بڑے بڑے دعوے کرنے والے حکمرانوں کی قلی کھل گئی ہے۔ سب ڈویژن جگلوٹ سے باری اکثریت میں ووٹ لینے والے مولوی حفیظ الرحمن نے اس علاقے کو عوام کے لئے مسائلستان بنا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارپیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سینئر رہنماء و سابقہ صدر PYOسب ڈویژن جگلوٹ احمد سعید نے ایک اخباری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ جگلوٹ سئی سول ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر یا نرس نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ دنوں جگڑے کے دوران جان بحق ہونے والی خاتون کی ڈیڈ باڈی کی پوسٹ مارٹم کے لئے غم زدہ خاندان کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کہیں میل دور گلگت سے پوسٹ مارٹم کروایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جگلوٹ کے غیور عوام اور اس غم ذدہ خاندان کے ساتھ ظلم ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے الیکشن سے قبل جو جو اعلانات کئے تھے ان میں سے ایک فیصد پر بھی عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے جس کی وجہ سے جگلوٹ کے عوام حفیظ الرحمن سے شدید مایوس ہوچکے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button