اہم ترین

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

گلگت سے مظفرآباد بس سروس کا آغاز 23 مارچ کو ہوگا

اسلام آباد:وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور  سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ 23 مارچ سے گلگت اور آزاد کشمیر کے درمیان بس سروس کا آغاز ہوگا۔ جبکہ دونوں حکومتیں مل کر شونٹر ٹنل منصوبے پر کام بھی کریں گے۔ 

اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان نے شونٹر ٹنل کے 50 کلو میٹر روڈ کا ٹینڈر دیا ہے ،شونٹر ٹنل کی فیزیبلٹی چیرمین عمران خان کے دور حکومت میں ہوئی تھی ۔ شونٹر ٹنل کو منصوبے کو اس سال کی پی ایس ڈی پی رکھوائیں گے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے درمیان بس سروس شروع کی جارہی ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے مظفرآباد میں گلگت بلتستان ہاوس کے لیے زمین دی۔ ہم بھی گلگت بلتستان میں جموں کشمیر ہاوس کیلئے زمین دے رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button