معیشت

چلاس : کچھ عناصر ذاتی تشہیر کے لئے ڈیم معاوضوں میں گھپلوں کے من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں۔ شبیر احمد قریشی جمیعت علمائے اسلام (ف )

چلاس (بیوروچیف)جمیعت علمائے اسلام (ف )گلگت بلتستان کے راہنماء شبیر احمد قریشی نے کہا ہے کہ کچھ عناصر ذاتی تشہیر کے لئے ڈیم معاوضوں میں گھپلوں کی بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں۔ سابق ڈیم کلکٹرز سبطین احمد،عثمان احمد اور سابق کمشنر ظفر وقار تاج کی ان تھک کوششوں سے ڈیم معاوضوں کی ادائیگی شفاف انداز میں ہوئی ہے۔دیامر بھاشہ ڈیم ملکی سطح کا اہم ترین منصوبہ ہے۔ چند عناصر ذاتی تشہیر اور مفادات کی خاطر ڈیم معاوضوں میں کرپشن اور گھپلوں کے بے بنیاد الزامات لگا کر اہم منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ ڈیم کے خلاف کسی بھی سازش کو ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کی تکمیل سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیم کلکٹرز پر بے بنیاد اور بغیر ثبوت کے الزامات عائد کرنا ڈیم کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنا ہے۔ دیامر کے عوام ایسے عناصر کی تمام چالوں سے آگاہ ہیں، ملکر تمام سازشوں اور رکاوٹوں کو دور کر دینگے۔ متاثرین ڈیم کو معاوضے انکی خواہشات کے مطابق ہی ملے ہیں۔ایماندار اور فرض شناس آفیسروں کی انتھک کوششوں سے تمام معامالات خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچے ہیں اور ڈیم کی تعمیر کا خواب مکمل ہونے جا رہا ہے جس پر دیامر کے عوام اور ڈیم کلکٹرز اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button