صحت

شگر: چھورکاہ میں ڈاکٹر تعینات کرنے کا مطالبہ

شگر(عابد شگری) محکمہ صحت بلتستان نےسول ڈسپنسری چھورکا سے ایک بار پھر ڈاکٹر چھین لیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی شکایت اور میڈیا میں بار بار آنے والی خبروں کے بعد محکمہ صحت بلتستان نے ڈاکٹر مظفر کو سول ڈسپنسری چھورکا میں بطور میڈیکل آفیسر تعینات کردیا تھا ۔ اب کچھ دنوں بعد ہی انہیں گمبہ سکردو کے ہسپتال ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال نرسوں کے رحم و کرم پر ہے اورڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے مریض دور دراز علاقوں میں جاکر علاج کرانے پر مجبور ہے۔ لوگوں نے وزیر صحت گلگت بلتستان اور سیکریٹری صحت گلگت بلتستان سے چھورکاہ ڈسپنسری میں حال ہی میں ڈی ایچ کیو میں تعینات ہونے والے شگر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ساجد حسین کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button