صحتچترال

چترال ڈسٹرکٹ جیل میں صفائی مہم کا آغاز

392

چترال(گل حماد فاروقی) انسپکٹر جنرل جیل حانہ جات خیبر پحتون خواہ کے ہدایت پر صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح چترال کے ڈسٹرکٹ جیل میں بھی صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مظہر علی شاہ مہمان حصوصی تھے جنہوں نے فیتہ کاٹ کر صفائی مہم کا افتتاح کیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل ریاض احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی جیل حانہ جات کے ہدایت پر چترال جیل میں بھی صفائی کا ہفتہ منایا جارہا ہے تاکہ جیل کے اندر ماحول کے صفائی کے ساتھ ساتھ قیدیوں کے ذہنوں کو بھی صاف کیا جاسکے اور وہ ایک پر امن اور مفید شہری کی طرح زندگی گزارے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم چلانے کا مقصد عوام میں اور خاص کر جیل کے اندر قیدیوں اور عملہ کے اندر یہ شعور پیدا کرنا ہے کہ یہ۔ دھرتی ہماری ہے اور اسے گندگی سے بچاکر صاف ستھرا رکھنا چاہئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے اے سی مظہر علی شاہ نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہم اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر نہ صرف محتلف بیماریوں سے خود کو بچا سکتے ہیں بلکہ ہمارا ذہنیت بھی صاف ستھرا ہوکر جرائم سے نفرت کرنے لگیں گے۔ انہوں نے قیدیوں پر زور دیا کہ جیل اصلاح کی جگہہ ہے اور تمھیں چاہیے کہ صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر نہ صرف حصہ لے بلکہ صفائی کو اپنا شعار بناکر یہاں سے جب نکلوں گے تو اپنے عملی زندگی میں بھی گھر بار اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھتے ہیں وہ جسمانی بیماریوں کے ساتھ ساتھ روحانی اور ذہنی بیماریوں سے بھی بچ جاتے ہیں اور کسی قسم کے جرائم اور ناپسندیدہ فعل میں مبتلا نہیں ہوتے ہیں۔

مہمان حصوصی نے خود بھی جھاڑوں لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر سماجی کارکن رحمت جعفر دوست بھی موجود تھے۔ صفائی مہم میں قیدیوں کے ساتھ ساتھ جیل کے عملہ نے بھی حصہ لیا۔

اس نمائندے سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مظہر علی شاہ نے کہا جو ضلعی انتظامیہ کی ترجمانی کر رہے تھے کہ صفائی ہمارے مذہب کا نہایت اہم حصہ ہے اور ہم سب کو مل کر اپنے ملک اور ماحول کو صاف ستھرا رکھان چاہئے۔
سپرنٹنڈنٹ ریاض احمد نے کہا کہ انسپکٹر جنرل جیل حانہ جات کے ہدایت پر انہوں نے جیل کے اندر صفائی مہم کا آغاز کیا تاکہ یہاں موجود قیدیوں کی اصلاح بھی ہوسکے اور یہاں سے نکلتے وقت ایک اچھے شہری کی طرح بن کر رہے۔

ایک قیدی جو پیشے کے لحاظ سے معلم تھا نے بتایا کہ یہ نہایت قابل تحسین بات ہے کہ جیلوں کے اندر صفائی مہم کا آغاز کرایا گیا ہے تاکہ قیدیو ں کو بھی صفائی کی اہمیت کا احساس دلوایا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button