کوہستان

کوہستان: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا کوہستان کی عدالتوں اور بار رومز کا تفصیلی دورہ

کمیلہ کوہستان ( نمائندہ خصوصی) کوہستان، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کا ضلع کوہستان کی عدالتوں اور بار رومز کا تفصیلی دورہ، ضلعی عدالتوں کے ججز سے ملاقاتوں کے دوران انصاف کو جلد فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے وکلاء کے مسائل کو بھی حل کرنے کا یقین دلایا۔ڈسٹرکٹ کورٹس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جسٹس یحیٰی آفریدی نے وکلاء اور ججز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بنچ اور بارمل کر مقدمات بروقت نمٹائیں او رہائی کورٹ کی جانب سے بھی مدد کی یقین دہانی کرائی ۔چیف جسٹس نے اگلے مالی سال میں کوہستان جوڈیشل کمپلیکس کو بھی شامل کرنے کا اعلان کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button