کوہستان

کوہستان: آئیندہ انتخابات میں تحریک انصاف صوبے میں کلین سویپ کریگی، مشیر وزیراعلیٰ کے پی کے

کوہستان(نامہ نگار) کوہستان، وزیراعلیٰ کے مشیران زرگل خان اور حاجی عبدالحق نے علاقہ سیو کے عمائدین و مشیران سے ملاقات میں علاقائی مسائل کوحل کرنے کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیاہے آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف صوبے میں کلین سویپ کریگی ۔ ڈسٹرکٹ کونسل ہال کمیلہ میں چار یونین کونسلوں پر مشتمل علاقہ سیو کے مشیران اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی ہزارہ ڈویژن کے صدر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے مشیر زرگل خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت تبدیلی کے نعرے پر پورا اُتر رہی ہے اور عوام سے کئے گئے ہر وعدے کی تکمیل کررہے ہیں ۔ جس کی زندہ مثال ضلع کولئی پالس ضلعے کا قیام سمیت دس تحصیلوں کا قیام ہے ۔ ہم کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتے عملی کا م ہمارا منشور اور نصب العین ہے ۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی محرومی کے خاتمے کیلئے حکومت اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کوہستان کی ترقی اور خوشحالی نصب العین ہے جس پر سودے بازی برداشت نہیں کی جائیگی۔ تقریب سے وزیراعلیٰ کے مشیر حاجی عبدالحق ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button