صحت

شہر میں روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل سٹورز کا معائنہ کیا جاتا ہے، محکمہ ڈرگ کنٹرول کی وضاحت

گلگت (پ ر)محکمہ ڈرگ کنٹرو ل ایڈ منسٹر یشن گلگت بلتستان کے تر جما ن نے ایک مقامی رو ز نامہ میں چھپنے و الی خبر پر وضا حت کر تے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں رو ز ا نہ کی بنیاد پر میڈ یکل سٹو ر وں کا معا ئینہ کیا جاتا ہے اور مضر صحت ادویات بر آ مد ہونے کی صو رت میں قا نو نی کارروا ئی کرتے ہوئے ڈر گ کورٹ سے سزا اور بھاری رقم کا جر مانہ عائد کر کے قانو نی تقا ضے پورہ کیا جاتا ہے ۔

محکمہ ڈرگ کنٹرو ل ایڈ منسٹر یشن گلگت بلتستان کے تر جما ن نے اپنے وضاحت میں کہا ہے کہ ڈرگ کنڑ و ل میں وسا ئل انتہائی کم ہونے کے با وجود پورہ علاقے میں معیاری ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت کو شاں ہے لیکن پھر بھی تھو ڑی بہت کسر با قی رہنے کے امکا ن کو رد نہیں کیا جا سکتا ہے جس کا اخبار مذکورہ بالا کے پاس کو ئی ثبوت ہو بھی تو تشہیر کر کے عو ام الناس میں خوف و ہراس پیدا کرنے سے پہلے دفتر ہذا کے علم میں لا کر جس سے بر وقت کا رروائی عمل میں لا تے ہو ئے قانون کی بال دستی کو یقینی بنا یا جا تا ۔اس وقت ڈر گ کورٹ میں تقر یباً 120کے قر یب جعلی ادوایات اور ممنوعہ ادوایات کے خرید وفر و خت کے حو الے سے کیسز ہیں بہت سے کمپنیوں اور کیمیسٹوں کو سزائیں دی گئی ہے ڈر گ انسپکٹر گلگت رو ز ا نہ کی بنیاد پر گلگت شہر میں واقع میڈ یکل سٹور وں اورپنساری سٹور وں پر چھا پہ بھی لگا تا رہتا ہے ۔حال ہی میں مذ کور ہ اخبار میں ڈر گ انسپکٹر کے انسکپشن کی کوریج بھی دی تھی اور آج ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے بغیر ادارے کو بتا ئے اس طر ح کی خبر کی اشا عت کرنا جس کی صدا قت ہی نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاہے کہ اسطرح کی خبر یں پھیلاکر خوف و ہراس پیدا کرنا انتہائی زیاد تی پر مبنی ہے ایک ڈیپا ٹمنٹ کی اپنی محدود وسائل کے با وجود ڈرگ کورٹ سے لیکر تمام گلگت بلتستان کے میڈ یکل سٹور وں میں ادوایا ت کی خر ید و فرو خت کو ڈرگ ایکٹ کے مطا بق نہیں چلا ئی گئی تو ڈر گ ایکٹ کے تحت قانو ن عمل میں لا ئی جا تی ہے ۔یہی وجہ ہے گلگت بلتستان میں جعلی ادویات کے استعما ل کے حوالے سے کوئی کیس سامنے نہیں آ یا جبکہ پنجاب کے دیگرجگہو ں میں غیر مضر صحت ادویات کو استعمال کرنے کی وجہ سے کئی قیمتی جا نیں ضا ئع ہو ئے ہیں اور خوش قسمتی سے آج تک گلگت بلتستان میں اسطرح کی مضر صحت ادوایات کی زد آکر کو ئی جا نی نقصان کا کیس سامنے نہیں ایا ہے ۔ و اضح رہے کہ ہربل ادویا ت یو نا نی ،ہومیوپیتھک جیسے ادویات کے اوپر ڈریپ اتھارٹی کا م کر رہی ہے ۔ڈر گ انسپکٹر کو جس ہر بل دوا کے اوپر شک ہو کہ اس دوا میں کو ئی ایلو پیتھیک کیمیکل شامل کیا ہے اس کے بعد قانون کے مطابق کا رجو ئی کا مجاز ہو تا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button