عوامی مسائل

ہنزہ : گندم کی فی بوری 100روپے اضافے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ

ہنزہ (بیورورپورٹ ) گندم کی قیمت میں اضافہ گلگت بلتستان کے غریب عوام کیساتھ زیادتی ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے سکریڑی اطلاعات و نشریات صداقت حسین شہاب نے اپنے ایک اخباربیان میں کہا کہ گندم سبسڈی شہید زوالفقار علی بھٹو کا گلگت بلتستان کے عوام کیلئے تحفہ ہے ۔ سبسڈی ختم کرنا غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھینے کے مترادف سمجھتا ہوں۔ حکمران جماعت گندم سبسڈی ختم کرنے کیلئے مرحلہ وار گندم کی ریٹ بڑھا رہی ہیں۔ حالیہ دنوں میں گندم کی قیمت میں فی بوری 100روپے اضافے کیا گیا ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ جون تک مزید تین سے چار سو روپے فی بوری کے حساب سے مہنگا کرنیکے امکانات ہیں۔ یہ گلگت بلتستان کے غریب عوام کے ساتھ سخت زیادتی ہوگی، یہاں پر پہلے سے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہے۔ اشیاء خوردنوش غریب عوام کے دسترس سے باہر ہیں اس کیساتھ گندم کی سبسڈی بھی ختم کردیں تو غریب عوام کہاں جائیں۔ ہم حکمران جماعت سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی دی ہوئی گلگت بلتستان کے عوام کے لئےاسپیشل تحفہ سبسڈی کو برقرار رکھا جائیں ۔گندم سبسڈی ختم کرنے کا سلسلہ جاری رہاتو احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کی ساری ذمہ داری حکمران جماعت پر عائد ہوگی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button