کوہستان

کوہستان: کوہستان، زلزلہ اور سیلاب متاثرین بدستور بے یار ومددگار۔ مولانا ولی اللہ توحیدی

کوہستان(نامہ نگار) کوہستان، زلزلہ اور سیلاب متاثرین بدستور بے یار ومددگار ، پی ڈی ایم اے نے متاثرین کی رقسم سیاسی بھینٹ چڑھادی ، متاثرین کو حقوق نہ دئے تو احتجاج کریں گے ،مولانا ولی اللہ توحیدی۔
تفصیلات کے مطابق 26اکتوبر2015کے زلزلہ متاثرین کے 2600گھرانوں کو تاحال امداد نہ ملنے پر متاثرین بے یار ومدد گار ہیں ۔ انتہائی سردی کے موسم میں متاثرین بوسیدہ مکانات میں رہنے پر مجبور ہیں ۔ اس ضمن میں گزشتہ روز کوہستان کے سماجی شخصیت مولانا ولی اللہ توحیدی نے سابق ناظم احسان الحق کے ہمراہ کوہستان میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پرونشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے متاثرین کی رقوم سیاسی بھینٹ چڑھاکر متاثرین کے ساتھ ناانصافی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 45کروڑ وپے صوبائی حکومت نے سیلاب کی مدمیں متاثرین کو دیا جس پر چند بااثر اور سیاسی شخصیات کا قبضہ ہے ۔انہوں نے حکومت کو باور کرایا کہ عام لوگوں اور غریبوں کے حقوق یوں مسخ کئے گئے تو احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہونگے ۔ مولانا ولی اللہ کا کہنا تھا کہ واٹر منیجمنٹ نے ملی بھگت کرکے سیاسی لوگوں کو نوازا ہے جبکہ حقدار محروم ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button