KIU شعبہ منیجمنٹ سائنسز کے لیکچرار عرفان علی نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ بزنس منیجمنٹ کے لیکچرار ڈاکٹر عرفان علی نے کومنگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چائینہ سے پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔ ڈاکٹر عرفان علی 2008سے KIUشعبہ منیجمنٹ سائنسز میں بطور لیکچرار کام کررہے ہیں۔ انہوں نے زرعی بنیاد پر مبنی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ای) میں ابھرتی ہوئی ای کامرس ٹیکنالوجی کو اپنانے پر اپنے پی ایچ ڈی مکمل کیا۔

دوران پی ایچ ڈی چائینہ میں بین الاقوامی طالب علموں کی کمیونٹی کے لئے ان کی طرف سے دی جانے والی خدمات سمیت پاک چین ثقافتی تفہیم کو فروغ دینے پرانہیں کومنگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چائینہ کی طرف سے ”ثقافتی مواصلات کے سفیر2018” کا انعام بھی دیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments