سیاست

ہنزہ : تختی سیاست، سابق اسپیکر وزیر بیگ کا افتتاح کردہ گورنمنٹ گرلز ہاسٹل کریم آباد اب دوبارہ افتتاح کے لیئے تیار۔ ظہور کریم ایڈ وکیٹ صد ر پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ کے صد ر ظہور کریم ایڈ وکیٹ نے کہا کہ گور نمنٹ گرلز ہاسٹل کریم آباد کی افتتاح سابق اسپیکر گلگت بلتستان وزیر بیگ کے ہاتھں ہواتھا۔ مقامی انتظامیہ نے تختی کو اُکھاڑ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ گرلز ہاسٹل کریم آباد کا دو سال قبل اسپیکرگلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی نے اپنی ہاتھوں سےافتتاح کیا تھا۔ اب دوسری مرتبہ حکومت کو بے وقوف بناتے ہوئے دوسری نام کا تختی لگانے کی کوشش جاری ہے جوکہ نہ صرف پی پی پی حکومت کی توہین ہے بلکہ ہر آئے حکمرانوں کی توہین ہے جو کسی بھی وقت کسی بھی پارٹی کا ہو سکتا ہیں۔ ہم اسپکر گلگت بلتستان فدا محمد نا شاد سے مطالبہ کرتے ہے کہ کسی بھی سپیکر چاہے وہ کسی بھی پارٹی کا ہو منصب کی توہین نہ کرایا جائے تاکہ عوام کی منتخب نمائیدوں کو معاشرے میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جا سکے۔

اس موقع پر ڈی سی ہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسپیکر گلگت بلتستان چاہے جس کسی پارٹی سے بھی تعلق رکھتا ہو ہمارے لئے محترم ہے۔ انشاللہ ضلعی انتظامیہ کوئی بھی سیاسی نمائندے کی توہین نہیں کریگا اگر گرلز ہاسٹل کریم آباد میں اس قسم کا کام کیا ہے ان کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا ہنزہ میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سےدورہ عنقریب ہونے والا ہے وہ التوا شدہ سکیموں پر بریفنگ کے ساتھ ایک دو مکمل منصوبوں کی افتتاح کرینگے جو ضلعی انتظامیہ کی کاشوں کی بدولت مکمل کر چکے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button