متفرق

وزیر اعلیٰ نے ضلعی ہیڈ کواٹر کےلیئے50کنال اراضی کی منطوری دی ہے، ڈی سی ہنز ہ

ہنزہ (اجلال حسین) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن نے علی آباد کو ضلع ہنزہ کے ہیڈ کواٹربنانے کا اعلان کر دیااور 50کنال اراضی مختص کرنے کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکشن جاری کر دیا ہے۔

ڈی سی ہنز ہ نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور علاقے کے عمائدین و نمبرداران کی کاوشوں کی بدولت ضلع ہنزہ کے ہیڈ کوارٹر کا بلآخر فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جس کے تحت علی آباد، جو کہ سب ڈویثرنل ہیڈ کو ارٹر تھا، کو ہنزہ بھر کے عمائدین اور نمبرداران کی رائے کے مطابق ضلعی ہیڈکوارٹر بنادیا گیا ہے۔ اور نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ضلع ہنزہ نگر جب سے بنا ضلع کے ہیڈ کوااٹر تعین نہیں ہوا تھا جس پر دونوں سب ڈویثرن کے عوام آپس میں ہیڈ کوارٹر کے جگہ کا تعین نہیں کر سکے تھے اب ہنزہ کا ہیڈ کوارٹر قائم کرنے میں بھی مختلف قسم کی مشکلات کا سامنا ہوا۔ تاہم عوامی مطالبات کو مد نظر رکھتے ہوئے علی آباد میں ہیڈ کوارٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور عوامی مطالبات کے مطابق مارکٹ ریٹ کے حساب سے مالکان کو زمینوں کا معاوضہ دیا جا ئے گا۔ کسی فرد کو بھی کسی قسم کا نقصان نہیں ہوگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button