موسم

چلاس: چلاس شہر میں تین ماہ بعد بارش، پانی سے سڑکیں تالاب بن گئے،نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے سے جگہ جگہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی

چلاس(بیورورپورٹ) چلاس شہر میں تین ماہ بعد بارش، سردی کی شدت میں آضافہ ہوگیا اور بارش نے بلدیہ اور ضلعی انتظامیہ کی کاکردگی کاپول کھول دیا ۔بارش کے پانی سے سڑکیں تالاب بن گئے،نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے سے جگہ جگہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی اور راہگیروں کو پیدل چلنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بارش کی وجہ سے بجلی کی سپلائی معطل رہی،اور شاہرہ قراقرم دیامر کے حدود میں رائکوٹ لال پڑی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث عارضی طور پر بند ہوگئی ۔جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی معطل رہی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک دیامر سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا ،محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے بعد چلاس کی ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ لوگ لینڈ سلائیڈنگ ایریاز،پہاڑی علاقوں اور ندی نالوں کی طرف سفر کرنے سے گریز کریں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button